عالمی ماحولیاتی کانفرنس: پاکستانی سکول نے 'زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ' جیت لیا

عالمی ماحولیاتی کانفرنس: پاکستانی سکول نے 'زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ' جیت لیا
سورس: X

دبئی: موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والے زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ  پاکستانی سکول 'کورٹ ایجوکیشن کمپلیکس ' نے جیت لیا۔ 

 عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ دبئی ایکسپو میں منعقد ہوئے جس میں  پاکستانی اسکول نے گلوبل ہائی اسکول کی کیٹیگری کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

زید سسٹین ایبلٹی پرائز ایوارڈز 

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کورٹ ایجوکیشن اسکول کی ہونہار  پاکستانی طلبا سمعیہ کو ایوارڈ سے نوازا۔

910d871e398d78054dde6a6a6c2a3304


 
 

پاکستانی اسکول کورٹ ایجوکیشن کمپلیکس کی دو طالبات سمعیہ اور کنزا نے مقابلے کے دوران کم سےکم پانی سے باغ اُگانے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

c48752a85f09f2e8b3cccc87e06cbab1


واضح رہے کہ کورٹ ایجوکیشن کمپلیکس مظفرآباد میں قائم ہے  جو آزاد کشمیر میں 2005 میں آنے والے  ہولناک زلزلے میں یتیم ہونے والے بچوں کیلئے قائم کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں