گلگت سے راولپنڈی جانے والی بس پر چلاس میں فائرنگ 8 افرادجاں بحق، 26 زخمی 

گلگت سے راولپنڈی جانے والی بس پر چلاس میں فائرنگ 8 افرادجاں بحق، 26 زخمی 

چلاس : گلگت سے راولپنڈی جانے والی بس پر فائرنگ سے 8 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔ 26 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق شام ساڑھے چھے بجے چلاس کے علاقے ہڈور پڑی کے سامنے گلگت سے پنڈی جانے والی بس پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس سے بس سامنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

ڈپٹی کمشنر چلاس کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بس کے حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے ابھی تک پانچ کی شناخت ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 26 بنتی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں فوج کے دو جوان بھی شامل ہیں۔

اس حادثے میں جن پانچ مرنے والوں کی شناخت ہوئی ہے، ان میں عبد القیوم ولد عبدالرؤف ساکن شداد کوٹ سندھ، نصیر حوالدار 23 بلوچ سندھ، کمال عباس ولد میرزا حسین ساکن نلتر، اورنگزیب ولد صوبیدار ساکن پالس کوہستان، میر عالم ولد داؤد ساکن ہنزہ شامل ہیں۔

ڈی سی چلاس کیپٹن عارف کے مطابق یہ بس  غذر کے علاقے گاگوچ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ بس کے مسافروں میں گوپیز سے تعلق رکھنے والے مفتی شیر زمان بھی شامل تھے، جو اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔