Get Alerts

ریاست پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم

 ریاست پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کے تحت ریاست پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں 10 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، جس میں مختلف اداروں کے افسران شامل ہیں۔ ان میں آئی ایس آئی، ایم آئی کے نمائندے، اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی، ایف آئی اے سائبر کرائم کے ڈائریکٹر، جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی، وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری اور وزارت اطلاعات کے نمائندے شامل ہیں۔

اس جوائنٹ ٹاسک فورس کا مقصد حالیہ احتجاج کے دوران جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرنا ہے۔ یہ فورس 10 دنوں میں اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔

ٹیگز: