Get Alerts

پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں ، وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں ، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مضبوط برادرانہ روابط اور مذہبی و ثقافتی اقدار کی بنیادوں پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی خیرسگالی، محبت اور اعتماد پر استوار ہیں، جو دونوں کے لئے فخر کا باعث ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ تعلقات شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی بصیرت افروز قیادت کے زیر اثر قائم ہوئے، جنہوں نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مضبوط دوستی کی بنیاد رکھی۔ دونوں ممالک ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے پرعزم ہیں، اور دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون میں مزید ترقی کی توقع ہے۔

شہبازشریف نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت، گرمجوشی اور افہام و تفہیم کی فضا قائم ہے، جو باہمی الفت اور دوستی کا روشن ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ روابط دونوں ممالک کے عوام کے لئے خوشحالی اور کامیابی کی راہیں ہموار کریں گے۔

ٹیگز: