Get Alerts

قومی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والوں کو ملک بدر کیا جائے گا ، وائٹ ہاؤس ترجمان

قومی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والوں کو ملک بدر کیا جائے گا ، وائٹ ہاؤس ترجمان

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے کسی بھی قسم کا خطرہ برداشت نہیں کیا جائے گا، اور جو فرد بھی ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچاتا ہے اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں ایک افغان شہری نے دہشت گرد حملہ کیا، جس کے بعد یہ بات واضح ہوئی کہ بائیڈن انتظامیہ اس شخص کی درست اسکریننگ اور جانچ میں ناکام رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے آنے والے افراد کی درخواستوں کی دوبارہ جانچ کر رہے ہیں۔

کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ اب بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک سے نکالنا پہلے سے بھی زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق صدر ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملکی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے اور افغانستان سمیت 19 ممالک پر سفری پابندیاں بھی عائد کیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے باعث غیر قانونی امیگریشن میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی۔ ترجمان نے صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق خدشات کو بھی رد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایم آر آئی رپورٹ بالکل نارمل ہے۔ علاوہ ازیں، پیٹ ہیگسیتھ کانگریس کے اراکین کے ساتھ وینزویلا میں ہونے والے حملوں کے بارے میں بات چیت کر چکے ہیں۔

ٹیگز: