رسالپور : پاک فضائیہ کی رسالپور اصغر خان اکیڈمی میں آج ایک شاندار اور پروقار گریجویشن پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمان خصوصی ہیں۔ اس پریڈ میں مختلف کورسز کے کیڈٹس نے اپنے مکمل تربیتی دور کا اختتام کیا اور اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے لیے تیاری مکمل کی۔
اس اہم تقریب میں 151 ویں جی ڈی پی، 97 ویں انجینئرنگ، اور 108 ویں ایئر ڈیفنس کورس کے کیڈٹس نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ نیویگیشن الفا، ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز اور 11 ویں لاجسٹکس کورس کے کیڈٹس بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پریڈ میں رائل سعودی ایئر فورس کے کیڈٹس نے بھی شرکت کی اور 98 ای سی کومبیٹ سپورٹ کورس کے کیڈٹس نے اپنے گریجویشن کا اعزاز حاصل کیا۔ اس تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور شیر دل ایروبیٹکس ٹیم کی جانب سے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس سے تقریب کی شان اور اضافہ ہو گیا۔
تقریب میں فضائیہ کے دیگر اعلیٰ افسران، خاندانوں کے افراد اور دیگر مہمانان بھی شریک تھے۔