Get Alerts

پی ٹی آئی بانی کی رہائی کے لیے کارکنوں کا احتجاج، پولیس کے ساتھ کشیدگی،، عظمیٰ خان کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی

پی ٹی آئی بانی کی رہائی کے لیے کارکنوں کا احتجاج، پولیس کے ساتھ کشیدگی،، عظمیٰ خان کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد/راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی کی رہائی کے لیے پارٹی کارکنوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اہلخانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

احتجاج کے سلسلے میں تحریک انصاف کے کارکن اور رہنما اڈیالہ جیل کی طرف روانہ ہوئے۔ راولپنڈی کے فیکٹری ناکہ پر پولیس اور کارکنوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی، جہاں کارکن نعرے بازی کرتے رہے اور پولیس نے بیریئر لگا کر راستہ روک دیا۔

اس دوران بانی پی ٹی آئی کی بہن، عظمیٰ خان، کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔

ٹیگز: