ایکو ا ڈور کے پہاڑ نے ماونٹ ایوریسٹ کو پیچھے چھوڑدیا

ایکو ا ڈور کے پہاڑ نے ماونٹ ایوریسٹ کو پیچھے چھوڑدیا

اسلام آباد: ایکواڈور میں 6268 میٹر بلند آتش فشاں پہاڑ chimborazo کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کے مرکز سے دور ترین مقام ہے۔

یہ انکشاف ہسپانوی اخبار ال پائیس نے کیا ہے جس نے بعض فرانسیسی سائنس دانوں کی تحقیق کو اپنی خبر کا حصہ بناتےہوئے لکھا ہے کہ اس پہاڑ نے ماونٹ ایورسٹ کو بھی 1٫8 کلومیٹر کے فاصلے سےمات دے دی ہے ۔

ماونٹ ایورسٹ دنیا کے مرکز سے 6382 کلومیٹر اور یہ پہاڑ 6384 کلومیٹر دور واقع ہے ۔