بنگلہ دیش: پہلی مرتبہ کوئی خاتون "ٹری مین سینڈ روم" کی بیماری میں مبتلا

بنگلہ دیش: پہلی مرتبہ کوئی خاتون

ڈھاکا: دس سالہ بنگلہ دیشی لڑکی کے چہرے اور کانوں پر درخت کی شاخوں جیسے مسے بننا شروع ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق پہلی مرتبہ کوئی خاتون "ٹری مین سینڈ روم" کہلانے والی اس بیماری میں مبتلا ہوئی ہے۔ ڈھاکا میڈیکل کالج ہسپتال میں سہانہ نامی بچی کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

سہانہ کے والد کا کہنا ہے کہ 4 ماہ قبل انکی بیٹی میں اس بیماری کی علامات ظاہر ہوئی جس کے بعد وہ اسے اسپتال لے آئے۔ تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ آیا یہ لڑکی واقعی Epidermodysplasia Verruciformis نامی بیماری میں مبتلا ہے۔

 

دنیا بھر میں آدھے درجن سے بھی کم افراد کو ’ٹری مین سینڈروم‘ جیسی بیماری لاحق ہے لیکن اس بیماری میں اب تک کوئی خاتون مبتلا نہیں ہوئی تھی۔ اس ہسپتال میں پلاسٹک سرجری اور برن یونٹ کی سربراہ سمانتا لال سین کا کہنا ہے، ہمیں یقین ہے کہ سہانا اس بیماری کی پہلی خاتون مریضہ ہے۔

سہانہ کا تعلق شمالی بنگلہ دیش کے ایک انتہائی غریب خاندان سے ہے۔ سہانہ کے والد جو بطور مزدور کام کرتے ہیں کہتے ہیں کہ چار ماہ قبل جب ان کی بیٹی کہ چہرے پر گومڑیاں بننا شروع ہوئی تو وہ زیادہ پریشان نہ ہوئے تھے لیکن جب درخت کی شاخوں جیسی گومڑیاں زیادہ نمایاں ہونا شروع ہوئیں تو وہ اسے ہسپتال لے آئے۔ سہانہ کے والد محمد شاہ جہاں کا کہنا ہے ہم بہت غریب ہیں میری بیٹی نے صرف چھ برس کی عمر میں اپنی ماں کھو دی تھی۔ میں دعا گو ہوں کہ ڈاکٹر میری بیٹی کے چہرے سے یہ شاخیں ہٹانے میں کامیاب ہو جائیں۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں