Get Alerts

کیوبا کے آنجہانی صدر فیدل کاسترو کے بڑے بیٹے نے خودکشی کرلی

کیوبا کے آنجہانی صدر فیدل کاسترو کے بڑے بیٹے نے خودکشی کرلی

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

ہوانا:کیوبا کے سابق صدر اور انقلابی رہنما فیڈل کاسٹرو کے بڑے بیٹے نے خودکشی کرلی۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیڈل کاسترو کے خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈی آز بالارٹ نے خودکشی کرلی ہے۔کیوبن میڈیا رپورٹ کے مطابق 68 سالہ ڈی آز بالارٹ نے شدید ذہنی دباﺅ کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔


رپورٹ کے مطابق فیڈل کاسترو کے بیٹے کو ڈپریشن کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد طبیعت میں بہتری کے باعث ان کو چھٹی دیدی گئی تھی مگر اب انہوں نے خود موت کو گلے لگا لیا۔