پنجاب یونیورسٹی کے سینکڑوں کنٹریکٹ ٗ ایڈہاک ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کے سینکڑوں کنٹریکٹ ٗ ایڈہاک ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ


لاہور:پنجاب یونیورسٹی میں کنٹریکٹ، ایڈہاک پر تعینات سینکڑوں ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، چیئرمین شعبہ جات کو ملازمین کی فہرستیں 15روز میں رجسٹرار دفتر میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔


بتایا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر کی ہدایت پر یونیورسٹی میں تعینات کنٹریکٹ، ایڈہاک اور عارضی ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی میں تین سال سے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے سکیل 1سے سکیل 5تک کے ملازمین کی فہرستیں شعبہ جات کے صدور سے طلب کی گئی ہیں اور انہیں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ 15روز میں ملازمین کے نام رجسٹرار دفتر میں جمع کرا دیں۔


پنجاب یونیورسٹی کنٹریکٹ پر تعینات ان تمام ملازمین کو مستقل کرے گی جو بجٹ میں مختص سیٹوں پر تعینات ہیں۔ چیئرمین شعبہ جات کو ہدایات جاری ہوئی ہیں کہ وہ ملازمین کی کارکردگی، رویہ اور دیگر اہم امور سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کریں۔ پنجاب یونیورسٹی سکیل ون سے پانچویں سکیل تک تین سال سے کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرے گی۔