Get Alerts

شاہد آفریدی کی نقیب اللہ محسود کے والد سے اظہار تعزیت

شاہد آفریدی کی نقیب اللہ محسود کے والد سے اظہار تعزیت
کیپشن: captain shahid afrdi karachi naqeeb father آل رائونڈر شاہد آفریدی کراچی نقیب اللہ محسود وادل

اسلام آباد:سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کراچی میں نقیب اللہ محسود کے والد سے بیٹے کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا ، نقیب اللہ محسود کو کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کر دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں نقیب اللہ محسود کے والد سے ملاقات کی اور بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔

اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بیٹے کی ہلاکت کا غم بہت بڑا ہے ، میرے پاس الفاظ نہیں کہ اس کو بیان کر سکوں ، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔