Get Alerts

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنی میں پاکستان کو چھ سکور سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنی میں پاکستان کو چھ سکور سے شکست دیدی
کیپشن: image by cricinfo

کیپ ٹاون: پہلے ٹی ٹوئنی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چھ سکور سے شکست دیدی ، جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈو پلاسز نے 78 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی ۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے ، ڈو پلاسز 45 گیندوں پر 78 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ہینڈرک نے 76 سکور کیے۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنا سکی ، شعیب ملک 31 گیندوں پر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے ، بابر اعظم نے 38 اور حسین طلعت نے 40 سکور کیے ،جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینڈرک ،مورس اور شمسی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔