اشیا ئے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حکومت کیا کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اشیا ئے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حکومت کیا کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم رہنما مسلم لیگ ن  شاہد خاقان عباسی  نے کہا ہے کہ اشیا ئے  خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حکومت کیا کر رہی ہے؟

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن  شاہد خاقان عباسی حکومت پر پھر برس پڑے  ہیں ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں  پیٹرولیم   مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی بڑھنے پر حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عالمی مارکیٹ کے حساب پاکستان میں پیٹرول کی فی  لٹرقیمت   75 روپے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔

 اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی پرحکومت سے سوال کیا کہ پٹرول پر لیا جانے والا ٹیکس کس کی جیب میں جا رہا ہے؟اشیا ئے  خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حکومت کیا کر رہی ہے؟

ان کا مزید کہناتھاکہ جس ملک میں انصاف نہ رہے وہ نہیں چلتا، پارلیمنٹ آج مفلوج ہے وہاں عوام کی بات نہیں ہو سکتی۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ   گزشتہ روز عوام سے  وزیراعظم کی ٹیلیفونک بات چیت کے نام پر عوام کا مذاق اڑایا گیا، بجلی  کا بل دیکھیں  دو سال میں یونٹ  کی قیمت دوگنی کردی گئی ہے۔

مزید کہا کہ   چیئرمین نیب اپوزیشن کے خلاف ہر قسم کا کسی بنانے پر بضد ہے،احتساب  عدالت میں پیشی کا تیسرا سال چل رہا ہے، نواز شریف کے خلاف حکومت کو کچھ نہیں ملا ہے ۔