Get Alerts

خواتین کے حقوق سلب کرنے پر امریکہ کا طالبان پر نئی ویزہ  پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

 خواتین کے حقوق سلب کرنے پر امریکہ کا طالبان پر نئی ویزہ  پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

 واشنگٹن :امریکا نے طالبان پرخواتین کے حقوق سلب کرنے پر ویزہ  پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ۔

امریکی محکمہ  خارجہ کے سیکر ٹری  انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ  افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی  گروپ  رہنما ؤں کی جانب سے خواتین  کی حق تلفی  کی وجہ سے  امریکہ  نے ان پر ویزہ  پابندیاں  عائد  کرنے کا فیصلہ کیا ہے  ۔

 

تاہم  فی الحال  امریکا نے  ان طالبان کے نام  ظاہر نہیں کئے  جن پر  ویزہ  پابندیا ں لگائی گئی ہیں ،لیکن جلد ہی ایکشن لیا جائے گا ۔

 یاد  رہے کہ طالبان  نے ایک ماہ پہلے   اسکول اور یونیورسٹی سمیت تعلیمی اداروں  اور این جی اوز   کے ساتھ کام  کر نے والی خواتین  کو  کام  سے روکا  تھا۔ 

ٹیگز: