افواج شرانگیزی پھیلانے اور ملکی مفاد کیخلاف حرکت کرنے والوں کو پولنگ سٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیں گی: فیصلہ 

افواج شرانگیزی پھیلانے اور ملکی مفاد کیخلاف حرکت کرنے والوں کو پولنگ سٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیں گی: فیصلہ 

اسلام آباد:  انتخابات 2024کے حوالے سے سول آرمڈ فورسز اورافواجِ پاکستان کی  تعیناتی کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ پاک فوج شرانگیزی پھیلانے اور ملکی مفاد کے خلاف حرکت کرنے والوں کو پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔ 

 افواج پاکستان آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 کےتحت  الیکشن 2024 کے انعقاد میں معاونت کریں گی۔  پاک فوج  متعلقہ علاقوں میں تھرڈ ٹیئر  کے طور پر Quick Reaction Force  جیسی ڈیوٹی سر انجام دے گی۔

الیکشن کے دوران امن عامہ کی صورتحال کو بہتر رکھنے کی پہلی ذمہ داری پولیس کی ہے جبکہ سول آرمڈ فورسز جیسا کہ رینجرز اور فرانٹئیر کور دوسرے مرحلے میں سیکورٹی کی ذمہ دار ہوں گی جبکہ آرمی تھرڈ ٹیر میں پولنگ کے  جنرل علاقوں میں  کسی بھی سیکورٹی کی صورت حال سے نپٹنے کے لئے تعینات ہوگی۔ 

سول آرمڈ فورسزاورافواجِ پاکستان آئین پاکستان کے آرٹیکل 220، 245 (بشمول تمام شقوں اور ذیلی شقوں کے) اور اینٹی ٹیرارزم ایکٹ کے سیکشن 4 اور 5 (بشمول ترامیم) اور الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 193 کے ساتھ ساتھ سیکشن 5 کے تحت اپنے فرائض انجام دیں گی۔ سول آرمڈ فورسز اور افواج پاکستان کا عملہ محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے تعاون کرے گا تاکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرنگ آفیسر پریذائیڈنگ آفیسر اور پولنگ کا عملہ اپنے فرائض کو خوش اسلوبی سے انجام دے سکے۔

 سول آرمڈ فورسز بیلٹ پیپر کی چھپائی کے دوران پر نٹنگ پریس کی حفاظت پر مامور ہونگی ۔ انتخابی سامان کی ریٹرننگ آفیسر ز کے دفاتر سے پولنگ اسٹیشنز تک ترسیل، گنتی اور انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد انتخابی سامان کی واپس ریٹرنگ آفیسر ز کے دفاتر تک منتقلی کے لیے سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔  الیکشن کے روز  دفعہ 144 کے تحت ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی ہو گی  ۔

ہر آفیسر اور جے سی او الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت اپنے اختیارات کا بر وقت استعمال کریں گے۔  محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کیلئے پولیس ٹئیر ون کی ذمہ دار، جبکہ سول آرمڈ فورسز اور افواج پاکستان بالترتیب ٹئیر ٹو اور ٹئیر تھری درجے کی ذمہ دار ہونگی۔سول آرمڈ فورسزاورافواجِ پاکستان بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر تک کی ترسیل کے دوران حفاظت پر مامور ہو نگی۔ 

سول آرمڈ فورسزاورافواجِ پاکستان پریذائیڈنگ آفیسر، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر یا پولنگ آفیسر کے کام میں کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں کریں گے۔ سول آرمڈ فورسزاورافواجِ پاکستان منتخب کر دہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کے باہر فرائض  انجام دیتے ہوئے خصوصی طور پر توجہ ماحول پر امن بنانے پر مرکوز رکھیں گے۔ 

سول آرمڈ  فورسز لوگوں کی پولنگ اسٹیشن کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے جامہ تلاشی لیں جس سے اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی بھی شخص اپنے ساتھ کوئی ہتھیار / دھما کہ خیز موادیا ممنوعہ چیز پولنگ اسٹیشن کے اندر نہ لے کر جاسکے۔  سول آرمڈ فورسزاورافواجِ پاکستان گنتی کے عمل میں کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں کریں گے بلکہ گنتی کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے پولنگ اسٹیشن کے باہر اپنی ڈیوٹی مستعدی کے ساتھ انجام دیں تا کہ گنتی کا عمل پر امن طریقے سے مکمل ہو۔ 

سول آرمڈ فورسزاورافواجِ پاکستان پولنگ اسٹیشن کے باہر کسی بھی بے ضابطگی، مسئلے یا بد انتظامی، جسکی وجہ سے امن و امان اور سکیورٹی کی صور تحال خراب ہونے کی اطلاع پریذائیڈنگ آفیسر اور اپنے بالا کمانڈر کو دینے کے ساتھ ساتھ جاری کردہ ہدایات کے مطابق کام کریں گے۔ سول آرمڈ فورسزاورافواجِ پاکستان کسی بھی اہل ووٹر کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے نہیں روکیں گے، ماسوائے ایسے اشخاص جن کے پاس ہتھیار یاد ھما کہ خیز مواد یا ممنوعہ مواد پایا جائے یا وہ لوگ جو شر انگیزی پھیلانے یا ملکی مفاد / سلامتی کے خلاف کوئی حرکت کرتے پائے جائیں گے۔ 

سول آرمڈ فورسزاورافواجِ پاکستان پولنگ عملے کی ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں گے۔سول آرمڈ فورسزاورافواجِ پاکستان اگر پولنگ اسٹیشن پر بے قاعد گی یا بد انتظامی جاری رہتی ہے تو سول آرمڈ فورسز اور افواج پاکستان اپنے انچارج آفیسر کو فوری مطلع کریں تا کہ ضروری قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ 

مصنف کے بارے میں