پی ایس ایل سیزن 9 ،  علی ظفر اور آئمہ بیگ  فن کا مظاہرہ کریں گی

 پی ایس ایل سیزن 9 ،  علی ظفر اور آئمہ بیگ  فن کا مظاہرہ کریں گی

لاہور: پی ایس ایل سیزن 9  میں   علی ظفر اور آئمہ بیگ  فن کا مظاہرہ کریں گی۔پی ایس ایل کا سٹیج سجنے کو کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں، اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل اس کا ترانہ سننے کے لیے کرکٹ شائقین بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔


طویل انتطار کے بعد اب یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ علی ظفر اور آئمہ بیگ پی ایس ایل 9 کا ترانہ گنگنائیں گے۔علی طفر نے آخری بار 2018 میں پی ایس ایل کا ترانہ گنگنایا تھا۔

پی ایس ایل سیزن 9 کا ترانہ گنگنانے سے متعلق دونوں گلوکاروں نے باضابطہ کوئی بیان جاری نہیں کیا البتہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر مقامی سوشل میڈیا ویب سائٹ کی خبر ری پوسٹ کرتے ہوئے تصدیق کردی ہے کہ وہ اور علی ظفر رواں سال ہونے والے پی ایس ایل کا ترانہ گنگنائیں گے۔


یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں