48 گھنٹوں کے لیے صنعتوں اورسی این جی سٹیشنزکو گیس کی فراہمی   معطل رہے گی

48 گھنٹوں کے لیے صنعتوں اورسی این جی سٹیشنزکو گیس کی فراہمی   معطل رہے گی

کراچی :48 گھنٹوں کے لیے صنعتوں اورسی این جی سٹیشنزکو گیس کی فراہمی   معطل رہے گی۔    سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں تمام صنعتوں بشمول ان کے پاور جنریشن یونٹس اور سی این جی اسٹیشنز کے لیے 48 گھنٹے کی گیس کی بندش کا اعلان کیا ہے۔ 


ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق صنعتی یونٹس، کیپٹیو پاور پلانٹس اور سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی اتوار 4 فروری صبح 8 بجے سے منگل 6 فروری صبح 8 بجے تک بند رہے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے گیس کی دستیابی میں کمی آئی ہے، لائن پیک متاتر ہوا ہے جس کے نتیجے میں سسٹم میں پریشر کی کمی ہے۔


گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت، تمام صنعتیں بشمول ان کے پاور جنریشن یونٹس اور سندھ میں تمام سی این جی سٹیشنز اڑتالیس (48) گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔  خلاف ورزی کرنےو الے تمام صنعتی صارفین کے خلاف سخت کارروائی  کی جائے گی ۔

مصنف کے بارے میں