Get Alerts

ایران پر جنگ مسلط کی تو یہ علاقائی جنگ بن جائے گی، آیت اللہ خامنہ ای

ایران پر جنگ مسلط کی تو یہ علاقائی جنگ بن جائے گی، آیت اللہ خامنہ ای

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر جنگ مسلط کی تو یہ ایک علاقائی جنگ کی صورت اختیار کر لے گی۔ تہران میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کا جنگ کی دھمکیاں دینا کوئی نئی بات نہیں، بلکہ ماضی میں بھی امریکا اپنے بیانات میں جنگ کا آپشن ظاہر کرتا رہا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے کہا کہ وہ ابھی تک جنگی بحری جہاز اور دیگر ہتھیار تعینات کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، لیکن ایرانی قوم کو ان دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا عوام ان دھمکیوں سے متاثر نہیں ہوتا اور ایران جنگ شروع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، لیکن اگر کوئی ملک حملہ کرتا ہے یا ہراساں کرتا ہے تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکا کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اگر وہ اس بار جنگ شروع کرتا ہے تو یہ جنگ صرف ایران تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ اس کی حدود علاقائی سطح تک پھیل جائیں گی۔ انہوں نے ایران کے وسائل جیسے تیل، گیس، معدنی ذخائر اور اسٹریٹجک محلِ وقوع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب عوامل لالچی طاقتوں کی توجہ کا مرکز ہیں، جو طویل عرصے سے ایران پر غلبہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

ان کے مطابق امریکا نے گزشتہ 30 سالوں تک ایران کے تیل، سیاست، سلامتی اور خارجہ تعلقات پر کنٹرول رکھنے کی کوشش کی، لیکن اب وہ اثر و رسوخ کم ہو چکا ہے۔ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا ایرانی عوام کے راستے میں ڈٹے ہوئے ہیں، اور انسانی حقوق جیسے بہانے صرف کھوکھلے دعوے ہیں۔

ٹیگز: