Get Alerts

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیو ں کی مذمت

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیو ں کی مذمت

اسلام آباد : اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جس سے علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی اقدامات امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ اس نازک مرحلے پر انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے اور ایسے کسی بھی عمل سے گریز کیا جائے جو موجودہ امن عمل کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔ اسلامی ممالک نے اسرائیلی اقدامات کو سیاسی عمل کے لیے براہ راست خطرہ اور سازگار حالات پیدا کرنے میں رکاوٹ قرار دیا۔

ٹیگز: