Get Alerts

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ، ہفتے کے پہلے روز مندی کا سامنا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ، ہفتے کے پہلے روز مندی کا سامنا

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، تاہم فروخت کے دباؤ کی وجہ سے مندی چھا گئی۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 615 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 184,789.71 کی سطح پر پہنچا، لیکن بروکرز کے تحفظات اور سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی کے باعث تیزی کا رجحان جلد ہی مندی میں بدل گیا۔ اس وقت کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار پوائنٹس کی بالائی حد کھونے کے بعد 1150 سے زیادہ پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 183,021 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی، جب کے ایس ای 100 انڈیکس 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 184,986 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1,836 پوائنٹس بڑھ کر 184,174 پر بند ہوا۔اس سے پہلے جمعرات کے روز سٹاک ایکسچینج میں 6,042 پوائنٹس کی کمی کے بعد 82,338 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

ٹیگز: