Get Alerts

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے خلاف بڑا آپریشن، مزید 22 دہشت گرد ہلاک ، تعداد 177 ہوگئی

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے خلاف بڑا آپریشن، مزید 22 دہشت گرد ہلاک ، تعداد 177 ہوگئی

کوئٹہ : سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جس کے بعد تین دنوں میں مجموعی طور پر 177 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، گزشتہ رات فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا پیچھا کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ آپریشنز میں سکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس شامل ہیں، جو مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ان آپریشنز میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں، جو سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

یہ آپریشن بلوچستان میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: