Get Alerts

وفاقی حکومت کا 5 فروری کو ملک بھر میں 'عام تعطیل' کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت کا 5 فروری کو ملک بھر میں 'عام تعطیل' کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 5 فروری 2026 بروز جمعرات ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس روز تمام وفاقی و صوبائی دفاتر، بینک، عدالتیں اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
وفاقی سطح پر چھٹی کے اعلان کے ساتھ ہی محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں 4 فروری کو بھی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور تعلیمی عملے کو یومِ کشمیر کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مختلف تقریبات میں بھرپور شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔
پاکستان میں ہر سال 5 فروری کا دن مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیور عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں منایا جاتا ہے۔

ٹیگز: