Get Alerts

ٹی 20 ورلڈکپ میں حصہ لینے کے لیے قومی کرکٹرز سری لنکاپہنچ گئے

ٹی 20 ورلڈکپ میں حصہ لینے کے لیے قومی کرکٹرز سری لنکاپہنچ گئے

لاہور: پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لینے کے لیے لاہور سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کل آرام کرے گی جبکہ 4 فروری کو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔ پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز، اور امریکہ شامل ہیں۔

گروپ اے کی ٹیم پاکستان اپنی مہم کا آغاز 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کرے گی، جبکہ اس کا دوسرا میچ 10 فروری کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کو شیڈول میچ حکومت کی حالیہ ہدایات کے باعث نہیں کھیلا جائے گا۔ گروپ کا آخری میچ پاکستان 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گا۔

ٹیگز: