کراچی: کراچی کے تجارتی مرکز صدر میں واقع موبائل مارکیٹ کی پانچویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جو اس وقت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ عمارت میں ریسکیو آپریشن تیز کر کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ آتشزدگی کے اسباب اور ذمہ داران کا فوری تعین کیا جائے۔