Get Alerts

پاکستانی ٹیم کی آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات اور موج مستی

پاکستانی ٹیم کی آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات اور موج مستی

آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرنبال نے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے لیے سڈنی میں موجود پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انتظام کیا جہاں کھلاڑیوں کے علاوہ ان کی بیگمات اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان مصباح الحق کے علاوہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، ٹیم انتظامیہ اور آسٹریلیا کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان بیگمات اور بچے بھی شریک تھے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 3 جنوری کو سڈنی میں شروع ہو گا جبکہ آسٹریلیا نے ابتدائی دو مچوں می کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

وزیراعظم میلکم ٹرنبال نے تمام کھلاڑیوں اور شرکا سے فرداً فرداً ملاقات کی اور تصاویر کھنچوائیں۔