لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کے حق میں عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عدلیہ پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ لاڈلے کی ضمانت نہیں ہو گی تو اور کس کی ہو گی؟
لاڈلے کی ضمانت نہیں ہو گی تو اور کس کی ہو گی ؟ pic.twitter.com/JwBOzzVAup
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 2, 2018
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اپنے خلاف زیر سماعت دہشتگردی کے مقدمات میں درخواست ضمانت پیش کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عمران خان کو عبوری ضمانت دے دی۔