سعودی عرب کی کھرب پتی خاتون نے اپنے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کرلی 

  سعودی عرب کی کھرب پتی خاتون نے اپنے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کرلی 

جدہ : پاکستانی ڈرائیور سے سعودی عرب کی کھرب پتی کاروباری خاتون سے شادی کرلی ہے ، جس کی نیٹ دولت کا اندازہ تقریباَ  8 ارب ڈالر سے زائدکا لگایا جاتا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی معروف ترین کاروباری شخصیت  ساہو بنت عبداللہ المحبوب نے معمولی ڈرائیورسے شادی کرلی ہے ، 

سوشل میڈٰیا پر گردش کرنے والی غیر تصدیقی پوسٹ  کے مطابق سعودی عرب کی خاتون کاروباری شخصیت  مکہ اور مدینہ منورہ میں کئی ہوٹلز اور رہائشی املاک کی مالکہ ہیں ، اس کےعلاوہ ان کے فرانس میں کئی ٹاورز سمیت مختلف ممالک میں جائیدادیں بھی ہیں ۔ 

سوشل میڈٰیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق سعودی خاتون نے عالمی وبا کے پیش نظر شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے انجام دی ہے ، ساہو بنت عبداللہ کا تعلق عرب کی مشہور ترین شخصیات میں ہوتا ہے ۔

خلیج میگ نے اپنی ٹویٹ میں اس شادی کے بارے میں ویڈیو بھی شئیر کی ہے ، تاہم ساہو بنت عبداللہ یا پاکستانی ڈرائیور  نے ابھی تک اس بارے میں بیان نہیں دیا ہے ۔