وٹس ایپ صارفین کےلیے خوشخبری، ایک اور اہم تبدیلی 

 وٹس ایپ صارفین کےلیے خوشخبری، ایک اور اہم تبدیلی 

کیلیفورنیا:وٹس ایپ صارفین کےلیے خوشخبری ہے کہ اس میں  ایک اور اہم تبدیلی  کی جارہی ہے اوراس کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔  وٹس ایپ پر ایک ایسا منفرد فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس سے میسیجنگ ایپلی کیشن کا کانسیپٹ ہی تبدیل ہوجائے گا۔وٹس ایپ کو فون نمبر کے بغیر یوزر نیم سے چلائے جانے کے فیچر کو جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے اور اس کی آزمائش بھی شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق اینڈرائیڈ موبائل صارفین کے بعد اب ویب ورژن واٹس ایپ کے صارفین کو بھی یوزر نیم بنانے کے فیچر تک رسائی دے دی گئی۔فی الحال محدود ممالک کے محدود صارفین کو یوزر نیم بنانے کے فیچر تک رسائی دی گئی ہے اور اس کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو کوئی بھی واٹس ایپ سے ان کے فون نمبر کے بجائے ان کے یوزر نیم سے تلاش کرکے ان سے رابطہ کر سکے گایعنی جس طرح کسی بھی فیس بک یا ٹوئٹر اکائونٹ پر یوزر نیم لکھ کر کسی بھی فرد کو تلاش کیا جا سکتا ہے، اسی طرح واٹس ایپ پر یوزر نیم سے ہی لوگوں کو تلاش کیا جا سکے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارف کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے نام کے بجائے کسی بھی نام یا الفاظ سمیت اعداد سے اپنا یوزر نیم بنائے، ساتھ ہی صارفین کو بار بار یوزر نیم تبدیل کرنے کی آسانی بھی فراہم کی جائے گی۔یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے آئندہ چند ماہ کے دوران پیش کردیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں