Get Alerts

روس نے امریکا کو وینزویلا کے آئل ٹینکر کے تعاقب سے باز رہنے کی دھمکی دےدی

روس نے امریکا کو وینزویلا کے آئل ٹینکر کے تعاقب سے باز رہنے کی دھمکی دےدی

ماسکو : روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ بحر اوقیانوس میں موجود وینزویلا کے آئل ٹینکر "بیلا ون" کا تعاقب بند کرے، کیونکہ یہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور عالمی سطح پر کشیدگی میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، وینزویلا کا آئل ٹینکر "بیلا ون" بحر اوقیانوس میں موجود ہے اور امریکی افواج گزشتہ دو ہفتوں سے اس کا پیچھا کر رہی ہیں۔ امریکا کا مؤقف ہے کہ یہ ٹینکر غیر قانونی طور پر وینزویلا سے تیل سمگل کر رہا ہے۔ امریکی حکام نے اس کارروائی کو وینزویلا کے تیل کی سمگلنگ کے خلاف ایک اقدام قرار دیا ہے اور اس سلسلے میں وینزویلا کے تیل کے شعبے پر دباؤ بڑھانے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے چار کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

روس نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت سے گریز کرے، کیونکہ اس قسم کی کارروائیاں خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتی ہیں۔ روس کے مطابق، امریکا کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کے خلاف ہیں اور ان سے عالمی سطح پر تناؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے وینزویلا کے خلاف سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جبکہ روس وینزویلا کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے۔ اس معاملے پر دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی تناؤ نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

ٹیگز: