Get Alerts

بلوچستان میں خواتین اور طالبات کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

بلوچستان میں خواتین اور طالبات کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

کوئٹہ :نئے سال کی شروعات کے ساتھ ہی بلوچستان میں خواتین اور طالبات کے لیے پنک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس سروس کا مقصد خواتین اور طالبات کی روزمرہ آمد و رفت کو محفوظ اور باوقار بنانا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ پنک بس سروس کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے اور آئندہ مرحلے میں اس سروس کو دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔ پنک بس سروس کا مقصد خواتین کو تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولتوں تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔

سرفراز بگٹی نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹ نظام صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا ایک اہم حصہ ہے، اور بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ٹیگز: