Get Alerts

وفاقی کابینہ نے سینٹرل کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے فیصلوں کی توثیق کر دی

 وفاقی کابینہ نے سینٹرل کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے فیصلوں کی توثیق کر دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں شیڈول بلدیاتی انتخابات کو ایک مرتبہ پھر ملتوی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ایک مختصر اجلاس ہوا، جس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

ذرائع کے مطابق، کابینہ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق نئی قانون سازی پر غور کیا گیا، اور اس سلسلے میں چیف کمشنر اسلام آباد نے کابینہ کو بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کو مزید ملتوی کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ نے پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کی بھی منظوری دی، جس کے تحت آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب کے طرز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 15 فروری 2026 کی تاریخ مقرر کی تھی، اور نتائج مرتب کرنے کا عمل 16 فروری سے 19 فروری تک مکمل کیا جانا تھا۔ تاہم، اب یہ انتخابات ملتوی کیے جا چکے ہیں اور اس کا نیا شیڈول جلد متوقع ہے۔

ٹیگز: