Get Alerts

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ، مقامی اور عالمی مارکیٹ متاثر

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ، مقامی اور عالمی مارکیٹ متاثر

کراچی:سونے کی قیمتوں میں چار روز کے مسلسل اضافے کے بعد آج دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑھوتری کا رجحان غالب رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 57 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,379 ڈالر تک پہنچ گئی۔

اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 5,700 روپے بڑھ کر 460,262 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونا 4,887 روپے کے اضافے کے بعد 394,600 روپے پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 227 روپے کے اضافے کے بعد 7,862 روپے اور فی 10 گرام چاندی 195 روپے کے اضافے کے بعد 6,740 روپے کی سطح پر آگئی۔

ٹیگز: