Get Alerts

کنگنا رناوت کی فٹنس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کنگنا رناوت کی فٹنس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: اداکارہ کنگنا ان دنوںفلم ” مانی کرنیکا: دی کوئین آف جھانسی“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ایک نئی فٹنس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگنا رناوت کی فٹنس ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے ،جس میں وہ پش اپس کرتی دکھائی دے رہی ہیں،اداکارہ کنگنا رناوٹ نے یہ وڈیو مشہور برانڈ کے اشتہار کیلئے بنوائی ہے جو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

اداکارہ کنگنا ان دنوںفلم ” مانی کرنیکا: دی کوئین آف جھانسی“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔