راناثنااللہ کی گرفتاری ریاستی دہشتگردی کابدترین واقعہ ہے، شہباز شریف

راناثنااللہ کی گرفتاری ریاستی دہشتگردی کابدترین واقعہ ہے، شہباز شریف
کیپشن: Image Source: PMLN Twitter Account

لاہور:شہباز شریف نے راناثناء اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشتگردی کابدترین واقعہ قرار دے دیا اور کہا کہ وزیر اعظم اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق، اپوزیشن لیڈرشہبازشریف  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزریاستی دہشتگردی کابدترین واقعہ پیش آیا ،راناثنااللہ کی گرفتاری بدترین ظلم ہے، وزیر اعظم اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

 

شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے11ماہ میں ملکی معشیت کوتباہ کردیاہے، عوام دشمن بجٹ کےباعث پورےملک میں ہڑتالیں ہورہی ہیں، کسانوں اورعوام کوکسی صورت اکیلانہیں چھوڑیں گے،بجٹ کےبعدمہنگائی سےتوجہ ہٹانےکےلئےراناثنااللہ کوگرفتارکیاگیا۔

 

اپوزیشن لیڈر نے  کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف سی پیک اورایٹمی پروگرام لےکرآئے،وزیر اعظم  ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، نوازشریف کےپرہیزی کھانےاورادویات سےانکارکیاجارہاہےعمران خان اداروں کوتباہ کرناچاہتےہیں۔

 

انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان سےجھوٹاوزیراعظم نہیں دیکھا،عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں، اپنی بہن علیمہ خان کاپیسہ ملک میں لےکرآئیں پھربات کریں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مہنگائی اوربےروزگاری ختم کردےتوہم جیل جانےکوتیارہیں، ہم مہنگائی سےتنگ عوام کےساتھ کھڑےہیں، رہبرکمیٹی کیلئےشاہدخاقان عباسی اوراحسن اقبال کونامزدکردیاہےجب سڑکوں پرآنےکاوقت آئےگاہم بھی پیچھےنہیں ہٹیں گے۔