نواز شریف کیلئے 21کارڈیالوجسٹ ہر وقت موجود ہیں، پراپیگنڈا بند کیا جائے : شہباز گل

نواز شریف کیلئے 21کارڈیالوجسٹ ہر وقت موجود ہیں، پراپیگنڈا بند کیا جائے : شہباز گل
کیپشن: image by Facebook

لاہور : ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے 21کارڈیالوجسٹ ہر وقت موجود ہیں ، نواز شریف کا گھر کا کھانا بند کرنے کے متعلق جھوٹ بولا گیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ترجمان شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج کارڈیالوجسٹ نہیں ہیں ، نواز شریف واحد پاکستانی ہیں جن کو جیل میں سب سہولیات موجود ہیں ، نواز شریف کا گھر کا کھانا بند کرنے کے متعلق جھوٹ بولا گیا .

ایک طرف کہا جاتا ہے کہ نواز شریف کے دل کا ایک والو 90فیصد بند ہے تو دوسری طرف مرغن غذاوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، ہم ڈاکٹرز کا ایک بورڈ بنائیں گے جو تجویز کرے گا کہ نواز شریف کو کونسا کھانا چاہئے .

جیل قوانین کے متعلق باہر سے کسی ڈاکٹر کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ن لیگ ہارس ٹریڈنگ کا بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہی ہے ۔