بھارتی شہری کو زندگی میں ہی ڈیتھ سرٹیفیکٹ لینے کے لئے کال کردی گئی

بھارتی شہری کو زندگی میں ہی ڈیتھ سرٹیفیکٹ لینے کے لئے کال کردی گئی
سورس: file photo

ممبئی:بھارت میں زندہ شخص کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ وصول کرنے کی کال موصول ۔انتظامیہ نے نالائقی کا اعتراف کرلیا ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو زندہ ہونے کے باوجود ڈیتھ سرٹیفکیٹ وصول کرنے کے لیے کال موصول ہوئی۔

 چندرا شیکھر دیسائی نامی شہری نے دعویٰ کیا کہ انہیں اپنے شہر کے میونسپل آفس سے اپنا ہی ڈیٹھ سرٹیفکیٹ وصول کرنے کی کال موصول ہوئی  تاہم جب شہری کی جانب سے اس کال کو منظر عام پر لایا گیا تو میونسپل آفس انتظامیہ نے اعتراف کیاکہ یہ ایک تکنیکی غلطی ہے اور یقین دہانی کروائی گئی کہ کال کرنے سے پہلے تصدیق کی جائے گی۔

میونسپل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں فہرست پونے کے آفس سے موصول ہوتی ہے چونکہ وہ یہ فہرست تیار نہیں کرتے اس لیے  ایک فنی خرابی کی صورت مذکورہ شہری کا نام فہرست میں شامل ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق ٹیم کو فہرست کی تصدیق کے لیے ہدایت کی جاچکی ہے اس کے بعد ہی لوگوں کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لیے کال کی جائے گی۔