کورونا ایک دفعہ پھر کس ملک میں سر اُٹھانے لگا ،شہریوں کے غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی

Italy,Global Vaccination,Pakistan Vaccine,Karachi Sindh,Murad Ali Shah

فلورنس:اٹلی میں ایک مرتبہ پھر کورونا وبا نے سراُٹھا لیا ،کورونا  پھیلائو کے خطرے کے پیش نظر اٹلی کے شہر فلو رنس میں عوام کو گھروں سے غیر ضروری نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ۔

اٹلی کے شہر فلورنس کے میئر کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کی بہتر صورتحال کے بعد سیاحوں کا رش روز بروز بڑھتا جا رہا ہے جس کے باعث ابھی بھی عالمی وبا کے بڑھنے کا خدشہ ہے ،میئر کا کہنا تھا کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کےبعد فلورنس  میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے ۔

شہر فلورنس کے مئیر نے ایک آرڈیننس جاری کیا ہے جس کے مطابق لوگ رات  9 بجے سے  صبح 6 بجے تک شہر میں کھانا کھانے کے علاوہ  باہر نہیں نکل سکیں گے ۔

آرڈیننس کے مطابق اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد  کو 475 ڈالر سے  11 سو 85  ڈالر تک کا جرمانہ کیا جائے گا ۔اس پابندی کا اطلاق کورونا وبا کے ختم ہونے تک رہے گا ۔