Get Alerts

بجلی کے نرخوں میں کمی، 100 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو سہولت

بجلی کے نرخوں میں کمی، 100 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو سہولت

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1.15 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت ماہانہ 100 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بلوں میں خاطر خواہ کمی کا فائدہ پہنچے گا۔

وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد یہ کمی ملک بھر میں نافذ العمل ہو جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد بجلی کے صارفین پر مالی بوجھ کو کم کرنا اور توانائی کے بلوں میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

ٹیگز: