کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلکی سے درمیانی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ گلستان جوہر، نارتھ کراچی، ملیر، گڈاپ اور سرجانی سمیت متعدد علاقوں میں بادل برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ سے موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ رات اور صبح کے وقت مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب، این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں مون سون کے پیش نظر 2 سے 8 جولائی تک کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں