اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی 80 افراد مہلک بیماری کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ 18 سو سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مزید 80 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد 20 ہزار930ہوگئی۔
ملک بھر میں 24 گھنٹےکےدوران 47 ہزار183 افراد کے کوروناٹیسٹ کیےگئےجن میں سے مزید ایک ہزار843کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.90فیصد رہی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار667 ہو چکی ہے۔