Get Alerts

پہلی سے آٹھویں تک تمام طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی

پہلی سے آٹھویں تک تمام طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی

مطفر آباد: کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث آزاد کشمیر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تمام طلبا و طالبات کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی۔

محکمہ سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری تعلیم آزاد کشمیر نے طلبا کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث سالانہ امتحانات کیلئے ناسازگار حالات کی بنا پر طلبہ کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ کلاسز باقاعدہ شروع ہونے تک طلبا و طالبات اگلی جماعتوں کی کتب خرید کر اپنے طور پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کردیں۔