شہریوں کیلئے اچھی خبر! بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی 

شہریوں کیلئے اچھی خبر! بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی 

اسلام آباد : بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔کمی کا اطلاق آئندہ ماہ کے بجلی کے بلوں پر ہوگا۔

 نیو نیوز کے مطابقسی پی پی اے نے 86 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، تاہم سابقہ بقایاجات کلیئر کرنے کے باعث صارفین کو مزید43 پیسے ریلیف نہ مل سکا۔

نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی، سی پی پی اے نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کر رکھی تھی، کمی کی درخواست اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ اپریل میں پانی سے 24.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 24.54 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں کوئلہ سے 23.28 فیصد بجلی پیدا کی، گئی، گیس سے 12.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 43 پیسے سستی ہو گی، اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 86پیسے فی یونٹ سے زیادہ سستی ہونی تھی، نیپرا نے 43 پیسے فی یونٹ سے بقایا جات کی مد میں ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے، بجلی سستی ہونے سےصارفین کو 4 ارب 40 کروڑروپے سے زائد کا فائدہ ہو گا۔

لوڈشیڈنگ کے حوالے سے چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ جس فیڈر پر نقصانات زیادہ ہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں، ہم نے لکھا ہے کہ لوڈشیڈنگ نہ کریں مگر حکومت کو ایسا کرنا پڑتی ہے، گردشی قرضہ پر وزارت سے مل کر ماہانہ رپورٹنگ کا نظام تیارکرلیاہے، گردشی قرضہ کے بارے میں ماہانہ رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔