Get Alerts

ترک حکام نے پاکستانیوں کیلئے نئے سفری قوانین جاری کر دئیے

ترک حکام نے پاکستانیوں کیلئے نئے سفری قوانین جاری کر دئیے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

انقرہ: ترک حکام نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کیلئے نئے سفری قوانین جاری کر دئیے ہیں جس کے باعث 31 مئی یا یکم جون کی درمیانی رات سفر کرنے والے پاکستانی خاصی مشکل میں پھنس گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق ترک حکام کی جانب سے پاکستان سے آنے والے مسافروں کیلئے نئے سفری قوانین جاری کئے گئے ہیں جن کے تحت یکم جون سے پاکستان سے آنے والے تمام مسافروں پر 14 دن کی قرنطینہ کی پابندی عائد کی گئی ہے، اس پر پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے ترک حکام سے رابطہ کر کے کئی مسافرں کی پریشانی کو حل کیا۔ 
نئے ترک سفری قوانین کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جو 31 مئی اور یکم جون کی درمیانی رات سفر کرنے والے پاکستانی استنبول ہوائی اڈے پر پھنس کر رہ گئے تھے اور انہیں اس صورتحال سے بچانے کیلئے پاکستانی سفارت خانے نے ترک حکام سے رابطہ قائم کرتے ہوئے منفی پی سی آر ٹیسٹ رکھنے والے پاکستانیوں کو ترکی داخل ہونے کی اجازت دلوائی۔ 
ذرائع کے مطابق انقرہ میں پاکستانی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل استنبول نے پاکستانی مسافروں سے مسلسل رابطہ قائم کر کھا ہے تا کہ ان ضوابط کے اثرات کو کم سے کم کیا جاسکے اور پاکستانی مسافروں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کی جاسکے۔

پاکستان سے ترکی آنے والے مسافروں سے گزارش ہے کہ ترک حکام کی نئے سفری ضوابط کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے سفری منصوبوں کا از سر نو جائزہ لیں جبکہ ترک حکام بھی وقتاً فوقتاً ان ضوابط پر نظر ثانی کرتے ر ہیں گے۔

ٹیگز: