Get Alerts

وزیراعظم سے شیخ رشید کی ملاقات، کراچی کے حوالے سے رپورٹ پیش

وزیراعظم سے شیخ رشید کی ملاقات، کراچی کے حوالے سے رپورٹ پیش
کیپشن: وزیراعظم سے شیخ رشید کی ملاقات، کراچی کے حوالے سے رپورٹ پیش
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی اور کراچی کے حوالے سے امن اومان کی رپورٹ پیش کی۔

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کے دوران کراچی اور سندھ کی سیکیورٹی کی صورتحال کی بابت آگاہ کیا۔

وزیراعظم کو وزیر داخلہ نے اپنے دورہ کراچی کے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جس میں سندھ کی صورتحال کی بابت بھی تفصیلات درج ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پیش کردہ رپورٹ میں لا اینڈ آرڈر کے مسائل اور ان کے حل بھی تجویز کردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے دورہ کویت کے متعلق بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ شیخ رشید احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دس سال کے بعد کویت کے ویزوں کا پاکستانیوں کے لیے اجرا بڑی سفارتی کامیابی ہے۔