Get Alerts

جاوید اقبال نے عہدہ چھوڑ دیا، ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب بن گئے

جاوید اقبال نے عہدہ چھوڑ دیا، ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب بن گئے
سورس: File

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ  جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے اعزاز میں الوداعی تقریب بھی ہوئی ۔ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین ہوں گے۔ 

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز میں الوداعی ملاقاتیں بھی کیں ۔ جاوید اقبال نے 8 اکتوبر کو 2018 میں عہدہ سنبھالا تھا۔ 

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدت گزشتہ سال ختم ہوگئی تھی تاہم انہیں حکومت نے آرڈیننس جاری کرکے توسیع دے دی تھی ۔