Get Alerts

گلگت بلتستان میں پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

گلگت بلتستان میں پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

دیامر : گلگت بلتستان کے ضلع دیامر  میں  پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ  وائرس سے 23 ماہ کا ایک بچہ متاثر ہوا ہے، جس کی تصدیق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) اسلام آباد نے بھی کر دی ہے۔

اس نئے کیس کے بعد 2025 میں پاکستان بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے انسدادِ پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے اور ہنگامی اقدامات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ٹیگز: