Get Alerts

منتخب مقامی حکومت کے بغیر پراپرٹی ٹیکس بڑھانے کی اجازت نہیں، ہائیکورٹ کا حکم

منتخب مقامی حکومت کے بغیر پراپرٹی ٹیکس بڑھانے کی اجازت نہیں، ہائیکورٹ کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ جب تک منتخب مقامی حکومت تشکیل نہیں پاتی، پراپرٹی ٹیکس کی موجودہ شرح ہی لاگو رہے گی۔

کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، جس میں درخواست گزاروں کے وکلاء، الیکشن کمیشن، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے نمائندے بھی پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کمیشن ایکٹ 2025 کی ترمیم اسٹینڈنگ کمیٹی میں زیر غور ہے اور جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

جسٹس کیانی نے ریمارکس دیے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم تو جلد منظور ہوئی تھی، اب دیکھنا ہے کہ یہ ترمیم بھی کتنی جلد مکمل ہوگی۔ عدالت نے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ٹیگز: