کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت دے دی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کامران قریشی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔ واضح رہے کہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (AVCC) نے کامران قریشی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا تھا، جو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔