Get Alerts

سمبڑیال ضمنی الیکشن میں مریم نواز کی خدمت پر عوام نے اعتماد کیا:عظمیٰ بخاری

سمبڑیال ضمنی الیکشن میں مریم نواز کی خدمت پر عوام نے اعتماد کیا:عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سمبڑیال ضمنی الیکشن کے نتائج کو اپنی پارٹی کی کامیابی اور مریم نواز کی خدمت کی سیاست کی فتح قرار دیا۔

 پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ عوام نے گالم گلوچ اور انتشار پھیلانے والوں کو مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دیا۔

 انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اس سیٹ پر پچھلی مرتبہ 10 ہزار کی برتری حاصل کی تھی، جو اس بار بڑھ کر 38 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ مخالفین کی سوشل میڈیا پر بڑھک بازی کا اس مرتبہ کوئی اثر نہیں ہوا۔

ٹیگز: